معزز پروموٹر صاحبان۔
ڈراپ باکس سروس پرووائڈرز۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آپ تمام صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سعودی ایمبیسی کی طرف سے ڈراپ باکس کو ختم کر کےtasheer/Gerry, کے ذریعے پاسپورٹ جمع کروانے کا آرڈر جاری ہوا ہے
اس پر پاکستان بھر کی پروموٹرز برادری کو شدید پریشانی ہوئی ہے
اس صورتحال پر غور کرنے کے لیے اور ایک متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اج مورخہ 30 جولائی 2024 کو پوئپا ہیڈ افس اسلام اباد میں چیئرمین پوئپا جناب اسد حفیظ کیانی صاحب کی زیر صدارت تمام گروپ لیڈرز کی ایک مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی ہے۔
تمام شرکاء کی رائے لینے کے بعد مندرجہ زیل متفقہ فیصلے ہوئے ہیں۔
1. یہ کہ ملک بھر کے تمام پروموٹرز اور پوئپا کو Tasheer/Gerry, s کے ذریعے پاسپورٹ جمع کروانے کا نیا سسٹم قبول نہیں ہے۔
2. نئے سسٹم کے نفاذ کو رکوانے اور ڈراپ باکس کے موجودہ سسٹم کو بحال رکھنے کے لیے پویپا سعودی ایمبیسی اور حکومت پاکستان کو اعلی سطح پر خط لکھے گی۔
3۔ اس مسئلہ کے حل ہونے تک تا حکم ثانی ملک بھر میں کوئی بھی پروموٹر ای نمبر نہیں نکالے گا۔
4۔ اسی طرح کوئی بھی پروموٹر Tasheer/Gerry, s کے دفتر میں پاسپورٹ جمع نہیں کروائے گا۔
5۔ 31 جولائی 2024 کے بعد کوئی بھی ڈراپ باکس پرووائڈرز کراچی قونصلیٹ میں پاسپورٹ جمع نہیں کروائے گا۔
منجانب: پوئپا ہیڈ آفس اسلام آباد